کراچی، سچل کے علاقے میں پولیس مقابلہ،6 دہشتگردہلاک

کراچی، سچل کے علاقے میں پولیس مقابلہ،6 دہشتگردہلاک
کراچی، سچل کے علاقے میں پولیس مقابلہ،6 دہشتگردہلاک

  

کراچی (ڈیلی پاکستان )کراچی کے علاقے سچل میں پولیس مقابلے میں 6 دہشتگرد ہلاک،فائرنگ کا تبادلہ جاری ،پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوارکا کہنا تھا کہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی شروع کر دی، جس میں6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ مزید نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے،ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران دھماکے بھی سنے گئے، کارروائی میں پولیس کے ساتھ حساس ادارے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں:۔”جے آئی ٹی پیشی کے دوران ایمبولینس میں یہ آلہ لگاہواتھا“تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

مزید :

کراچی -اہم خبریں -