”کوکین کا نشہ اور وہ سیاستدان۔۔۔“ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی قومی اسمبلی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران ہنگامہ

”کوکین کا نشہ اور وہ سیاستدان۔۔۔“ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی قومی اسمبلی ...
”کوکین کا نشہ اور وہ سیاستدان۔۔۔“ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی قومی اسمبلی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اینٹی نار کوٹکس فورس کے بریگیڈیئر صغیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف بریگیڈئیرعمران کی چیئر مین کمیٹی رانا حیات کے ساتھ ہیروئن سمگنگ کے معاملے پر گرماگرم بحث ہو گئی ۔آج اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر ز کراچی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین رانا حیات کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں اے این ایف ،کسٹمز ،پی آئی اے اور اے ایس ایف کے افسران نے منشیات سمگلنگ کے حوالے سے بریفنگ دی تاہم کمیٹی اے اس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کر دیا ۔اجلاس میں رانا حیات کا کہنا تھا کہ ہیروئن اسمگلنگ کے ایک بعد ایک واقعات باعث شرم ہیں، اطلاع ہے کہ صرف سوئپرکو گرفتار کیا گیا،کیا کوئی افسر بھی گرفت میں آیا؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے بریگیڈیئر صغیر نے بتایا کہ پی آئی اے کے طیاروں سے منشیات اسمگلنگ کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، ہیروئن کی بھاری مقدار ہیتھرو ایئر پورٹ پر برطانوی بارڈر سیکیورٹی ایجنسی نے طیارے سے بر آمد کی، ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں 16 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 7 کا تعلق سندھ جبکہ 9 کا پنجاب سے ہے، مرکزی ملزم کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ 2 مزید ملزمان کو پچھلے ہفتے گرفتار کیا گیا۔
کمیٹی کے چیرمین رانا حیات نے استفسار کیا کہ کسی نئے کیس سے پہلے پرانے کیسز میں پی آئی اے سمیت دیگر محکموں کے ملوث افسران کو سزا دی گئی؟، 27 کلو ہیروئن تو سر پر بھی رکھ کر نہیں لائی جا سکتی طیارے تک کیسے پہنچی، پی آئی اے کے طیاروں اور ائیرپورٹس پرملنے والی منشیات میں ملوث ملزمان کون ہیں، ایئرپورٹس پرتعینات ایجنسیوں میں سے کون ذمہ دار ہے؟اس پر ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف بریگیڈئیر عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو اکثر موقعوں پر سیاسی اثرو رسوخ تلے دبا یا جاتا ہے ،ماڈل ایان علی کے کیس میں ہمارے پاس باقاعدہ ویڈیو موجود ہے، وڈیو میں سابقہ حکومت کا ایک اہم افسر ایان علی کی سہولت کاری کرتا دیکھا جاسکتا ہے، اس بااثر شخصیت کا کہنا تھا کہ ایان علی کے پاس سے جو رقم بر آمد ہوئی وہ مسجد کے لیے بھیجی جا رہی تھی۔چیئر مین کمیٹی نے پوچھا کہ کوکین کا الزام سیاستدانوں پر بھی لگا یا جاتا ہے اس کی آجکل قیمت کیا ہے؟جس پر انہیں جواب دیا گیا کہ ہیروئن اور کوکین مہنگی منشیات ہیں جنہیں امیر لوگ ہی استعمال کرتے ہیں ۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر ویجیلنس پی آئی اے بریگیڈیر آصف نے کہا کہ پی آئی اے کے جہازوں میں ملنے والی منشیات کے پیچھے بین الاقوامی مافیا سرگرم ہے، طیاروں میں منشیات کی برآمدگی اے ایس ایف اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے۔
مزید خبریں :پاناماپیپرزکیس؛ امیتابھ اورایشوریانےمالی دستاویزات جمع کرادیں

مزید :

کراچی -