دنیا بھر کے اہم ائرپورٹس پر چیک اپ سسٹم میں خرابی، پروازیں متاثر ، ہزاروں مسافر خوار

دنیا بھر کے اہم ائرپورٹس پر چیک اپ سسٹم میں خرابی، پروازیں متاثر ، ہزاروں ...
دنیا بھر کے اہم ائرپورٹس پر چیک اپ سسٹم میں خرابی، پروازیں متاثر ، ہزاروں مسافر خوار

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر کے اہم ائرپورٹس پر کمپیوٹر چیک اپ سسٹم میں خرابی کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوگئی ہیں جبکہ ائرپورٹس پر ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، سسٹم میں خرابی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

بابا گورونانک جی یونیورسٹی واپس کردو

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کے اہم ائرپورٹس پر کمپیوٹر چیک اپ سسٹم میں بڑی خرابی پیدا ہوگئی ہے، لندن،پیرس،جوہانسبرگ،نیویارک کے ایئرپورٹس پر کمپیوٹرچیک اپ سسٹم میں خرابی ہوئی جبکہ ملیبرن اور واشنگٹن کے ائرپورٹس بھی اس خرابی سے متاثر ہوئے ہیں۔ کمپیوٹر چیک اپ سسٹم میں خرابی کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد اس خرابی پر قابو پا لیا جائے گا اور مسافروں کو فوری ان کی منازل پر پہنچانے کا بندوبست کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -