اس نوجوان پاکستانی لڑکی نے ایسی چیز بناڈالی جو بڑے بڑے سائنسدان بھی نہ بناپائے تھے، پوری دنیا میں ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا

اس نوجوان پاکستانی لڑکی نے ایسی چیز بناڈالی جو بڑے بڑے سائنسدان بھی نہ ...
اس نوجوان پاکستانی لڑکی نے ایسی چیز بناڈالی جو بڑے بڑے سائنسدان بھی نہ بناپائے تھے، پوری دنیا میں ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسٹل (نیوز ڈیسک) دماغی بیماری پارکنسنز کا تاحال کوئی علاج سائنسدان دریافت نہیں کر پائے، اگرچہ اس مقصد کے لئے کوششیں ساری دنیا میں جاری ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کی یونیورسٹی آف ویسٹ انگلینڈ میں زیر تعلیم ایک پاکستانی طالبہ نے اس موذی بیماری کے مریضوں کی زندگی آسان کرنے کے لئے ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دے ڈالا ہے۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیہا چودھری نامی طالبہ نے ایک ایسی چھڑی ایجاد کی ہے جو دنیا بھر میں پارکنسنز کے لاکھوں مریضوں کے کام آئے گی۔ یہ چھڑی مریضوں کے منجمد عضلات میں حرکت پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ پھر سے چلنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ چھڑی کے ڈیزائن کو سادہ اور عام دکھائی دینے والا رکھا گیا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والے مریضوں کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول نہ ہو۔

ان 3پاکستانی نوجوانوں نے مل کر ایسا بے مثال کام شروع کردیا کہ جان کر ہر پاکستانی اُٹھ کر انہیں سلیوٹ مارے گا، پاکستانیوں کا مسئلہ تو حل کیا ہی اپنی آخرت بھی سنوارلی
نیہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان میں پارکنسنز کی بیماری کو قریب سے دیکھا ہے، خصوصاً ان کے والد اس سے متاثر ہوئے اور چلنے پھرنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے پارکنسنز کے علاج کے لئے تیار کی گئی چھڑی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے پارکنسنز کے مریضوں کے لئے یہ چھڑی اپنے فائنل تعلیمی پراجیکٹ کے طور پر بنائی ہے، جس پر 2014ءمیں کام شروع کیا تھا۔ پلاسٹک سے بنی چھڑی میں ہائی ٹیک سینسر انسٹال کئے گئے ہیں جو کہ مریض کے مردہ عضلات کو متحرک کرکے اسے پھر سے چلنے کے قابل بناتے ہیں۔ پارکنسنز بیماری پر تحقیق کرنے والے دنیا بھر کے سائنسدانوں نے پاکستانی طالبہ کی اس ایجاد کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ پارکنسنز ایک ایسی دماغی بیماری ہے جس کا تاحال کوئی مناسب علاج دریافت نہیں ہوسکا جبکہ اس کی ادویات بھی بیماری کے اثرات کو صرف عارضی طور پر ملتوی کر سکتی ہیں۔ ایسے میں عضلات کو متحرک کر کے معذوری کا خاتمہ کرنے والی چھڑی اس بیماری کے مریضوں کے لئے واقعی زندگی بدل دینے والی ایجاد ثابت ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -