بھارتی میڈیا خواجہ آصف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی میڈیا خواجہ آصف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
بھارتی میڈیا خواجہ آصف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں افغانستان کے ذریعے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کیا تھا۔

بھارت نے افغانستان میں تعمیر نو کے منصوبوں کی آڑ میں دہشت گردی پھیلائی، دفترخارجہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے ایشیا سوسائٹی میں دئیے گئے بیان کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں تحریک طالبان ، لشکر جھنگوی وغیرہ کے ذریعے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کیا،وزیر خارجہ نے انڈین نیوی کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کھل کر بیان دیا جو پاکستان میں دہشت گردی کے لئے را کی مدد کر رہا تھا، کلبھوشن یادیو کا پاکستان سے پکڑا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں مصروف ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -