یہ لڑکی ہے یا روبوٹ؟ حقیقت ایسی جو آپ نے واقعی کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچی تھی

یہ لڑکی ہے یا روبوٹ؟ حقیقت ایسی جو آپ نے واقعی کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچی تھی
یہ لڑکی ہے یا روبوٹ؟ حقیقت ایسی جو آپ نے واقعی کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچی تھی

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) انسان سے ملتے جلتے روبوٹ بنانے کی کوششیں کئی سال سے جاری تھیں اور پہلی بار جاپان میں سچ مچ ایک ایسا روبوٹ بنالیا گیا ہے کہ دیکھتے کر آپ بھی سوچنے لگیں گے کہ یہ واقعی روبوٹ ہی ہے یا کوئی جیتی جاگتی لڑکی۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ لڑکی کی رونمائی ٹوکیو گیم شو میں کی گئی تو دیکھنے والے حیرت سے انگلیاں دانتوں میں دبا کر رہ گئے۔ اس روبوٹ میلے کا انعقاد گزشتہ 21 سال سے کیا جارہا ہے اور اس سال بھی یہاں جاپان سمیت کئی ترقی یافتہ ملکوں کے روبوٹ نمائش کیلئے رکھے گئے تھے۔ ان میں نمایاں ترین وہ روبوٹ لڑکی رہی جس کے بارے میں دیکھنے والوں کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا کہ وہ واقعی روبوٹ ہے بھی یا نہیں۔

دنیا کی سب سے سنگدل لڑکی نے لڑکے کو تو چھوڑ ا ہی لیکن جاتے جاتے اس کی پیٹھ پر ایسی تصویر بناگئی کہ دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس روبوٹ لڑکی کے چہرے کے خدوخال اور تاثرات کس قدر حقیقی نظر آتے ہیں جبکہ وہ بالکل حقیقی انسانوں کی طرح اپنے اعضاءکو حرکت دیتی ہے۔ وہ مسکراتی ہوئی اور لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی نظر آتی ہے۔ آنے والوں کو مسکرا کر خوش آمدید کہنا اور جانے والوں کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہنا، اس کی ایسی پیاری ادائیں ہیں کہ جو دیکھے دیوانہ ہو جائے۔ اس روبوٹ لڑکی کی حیرت انگیز ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -