عماد وسیم پر الزام لگانے والی افغان خاتون نے اپنا چہرہ دکھا دیا، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”عماد، تم تو بڑے ہی۔۔۔“

عماد وسیم پر الزام لگانے والی افغان خاتون نے اپنا چہرہ دکھا دیا، دیکھ کر آپ ...
عماد وسیم پر الزام لگانے والی افغان خاتون نے اپنا چہرہ دکھا دیا، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”عماد، تم تو بڑے ہی۔۔۔“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر عماد وسیم پر سنگین الزامات لگانے والی افغان خاتون کی اصل تصاویر بھی سامنے آ گئیں ہیں جس میں انہوں نے اپنا چہرہ ظاہر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سیلفی کی فرمائش پر ”سیلفی کنگ“ احمد شہزاد غصے میں آ گئے، تیش میں آکر مداح کا موبائل فون ہی توڑ ڈالا

یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ برپا ہے اور ایک جانب لوگ جہاں عماد وسیم کو برا بھلا کہہ رہے ہیں تو دوسری جانب ان کے مداح بھی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔

افغان خاتون نے ابتداءمیں اپنی شناخت ظاہر نہ کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنا چہرہ نہیں دکھانا چاہتیں مگر یہ معاملہ اس لئے سامنے لا رہی ہیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کی زندگی برباد نہ ہو سکے۔

 افغان نژاد ڈچ خاتون کے مطابق یہ تصاویر لندن کے علاقے ویسٹ ڈریٹن میں لی گئیں۔ ان کا کہناہے کہ عماد وسیم نے ان کے ساتھ غلط بیانی کی اور شادی کا جھانسہ دیا تاہم وہ صرف اتنا چاہتی ہیں کہ کھلاڑی ان سے معافی مانگے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں پنجاب ہوکر آ گئی“ کھیتوں میں تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم کا ٹویٹ

واضح رہے کہ عماد وسیم نے تصاویر کو فوٹو شاپ قرار دیا تھا اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عماد وسیم خاتون کے ساتھ چل رہے ہیں جبکہ ہوٹل میں بھی وہ آگے آگے چل رہے ہیں اور افغان خاتون پیچھے چلتی ہوئی ویڈیو بنا رہی ہے۔ افغان خاتون کا کہناہے کہ ویڈیو کو کوئی کیسے ایڈٹ کر سکتاہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -