افغانستان میں چوکی پر حملہ ،سیکورٹی فورس کے 12اہلکار جاں بحق ہوگئے

افغانستان میں چوکی پر حملہ ،سیکورٹی فورس کے 12اہلکار جاں بحق ہوگئے
افغانستان میں چوکی پر حملہ ،سیکورٹی فورس کے 12اہلکار جاں بحق ہوگئے

  

قندھار (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستا ن کے صوبہ قندھار کے ضلع ماروف میں پولیس پر حملہ کیا گیا جس میں 12اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قندھار کے پولیس ترجمان ضیا درانی نے بتایا کہ حملہ آور چوری کی گئی ایک فوجی گاڑی میں سوار تھے، حملہ میں 12اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوئے۔ اس بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران طالبان افغان اور امریکی فوجیوں کی کئی گاڑیاں اپنے قبضے میں لے چکے ہیں۔ صوبہ قندھار کو طالبان کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -