روہنگیا مہاجرین کی کشتی الٹ گئی ، 14 لاشیں نکال لی گئی ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

روہنگیا مہاجرین کی کشتی الٹ گئی ، 14 لاشیں نکال لی گئی ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
روہنگیا مہاجرین کی کشتی الٹ گئی ، 14 لاشیں نکال لی گئی ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) برما سے روہنگیا مہاجرین کو بنگلہ دیش لے کر آنے والے کشتی الٹ گئی، کشتی میں130 روہنگیا مسافر سوار تھے جبکہ 10 بچوں سمیت14افرادکی لاشٰیں نکال لی گئی ہیں ۔

اگر آپ مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو طریقہ جانئے ، یہ آخری موقع ہے

مہاجرین کے لئے قائم بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ) کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش لے جانے والی ایک کشتی خلیج بنگال میں الٹنے سے اس میں سوار 14افراد ڈوب گئے ہیں جبکہ ریسکیو حکام نے 10بچوں سمیت14افراد کی لاشیں نکال لی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہی گیری کے لئے استعمال ہونے والی چھوٹی کشتی میں 130 افراد سوار تھے جبکہ کشتی ساحل کے قریب پہنچ کر الٹ گئی، کشتی کے بعد کئی مہاجرین کی لاشیں پانی کی لہروں میں بہہ گئی ہیں اور فی الحال مرنے والوں کی حتمی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے جبکہ جائے حادثہ پر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مہاجرین کی بین الاقوامی  تنظیم کے مطابق مہاجرین کی کشتی کئی دن خلیج بنگال میں رہی جس کے باعث اس کی حالت خراب ہوگئی تھی ۔ بنگلہ دیش پہنچنے والے دیگر مہاجرین کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور روہنگیا المیہ تیزی سے بگڑ رہا ہے ، تنظیم نے اقوام عالم سے مہاجرین کی بحالی اور آبادی کاری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -