یہ کس بالی ووڈ کے سپر سٹار کی بچپن کی تصویر ہے؟ شارخ خان، سلمان خان یا عامر خان نہیں بلکہ۔۔۔ جواب ایسا ہے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

یہ کس بالی ووڈ کے سپر سٹار کی بچپن کی تصویر ہے؟ شارخ خان، سلمان خان یا عامر ...
یہ کس بالی ووڈ کے سپر سٹار کی بچپن کی تصویر ہے؟ شارخ خان، سلمان خان یا عامر خان نہیں بلکہ۔۔۔ جواب ایسا ہے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈاداکار رنبیر کپور آج اپنا 35ویں سالگرہ منا رہے ہیں ،رنبیر کپور ہمیشہ سے ہی اپنی ذاتی زندگی کو لے کر خبروں میں رہتے ہیں ،اوپر دی گئی تصویر بھی رنبیر کپور کے بچپن کی تصویر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران رنبیر نے بتایا کہ میں اپنے پاپا کا ہمیشہ سے فین رہا ہوں ،ان کے مختلف کرداروں کو دیکھنا مجھے اچھا لگتاہے ،یوں تو میرے والد کبھی مجھ پر چلائے بھی نہیں لیکن بچپن میں ایک بار مجھے بہت زو ر دار تھپڑ مارا تھا ،کیونکہ میں جوتے پہن کر پوجا والے کمرے میں آ گیا تھا اور اس وقت میں تقریبا 12سال کا تھا ۔رنبیر کپور کا کہناتھا کہ ایک بار پچپن میں انہوں نے شیونگ لوشن پی لیا تھا جسے فوری طور پر پیٹ سے نکالا گیا ۔رنبیر کپور بالی ووڈ میں ’راک سٹار ‘،’جوانی ہے دیوانی‘اور برفی جیسی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں اور اب تک کامیابی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

مزید :

تفریح -