حیرانگی ہے کہ ابھی تک نوازشریف کو اپنی نااہلی کا علم نہیں،اب خواجہ آصف کے نا اہل ہونے کی باری ہے،اسحق ڈار فوری مستعفیٰ ہوں : اسد عمر

حیرانگی ہے کہ ابھی تک نوازشریف کو اپنی نااہلی کا علم نہیں،اب خواجہ آصف کے ...
حیرانگی ہے کہ ابھی تک نوازشریف کو اپنی نااہلی کا علم نہیں،اب خواجہ آصف کے نا اہل ہونے کی باری ہے،اسحق ڈار فوری مستعفیٰ ہوں : اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ  نوازشریف دوسروں سے اپنی نااہلی کی وجہ پوچھتے پھر رہے ہیں حالانکہ انہیں علم ہے کہ اقامہ ویزہ چھپانے پر انہیں سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا  ، اب اگلی باری وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ہے جن کے پاس بھی متحدہ عرب امارات کاتنخواہ والا ویزہ ہے اور انہوں نے بھی الیکشن کمیشن جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اسے چھپایا ، وہ تو باقاعدہ پندرہ ہزار درہم تنخواہ بھی وصول کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حلقہ پی پی122 پیرس روڈ  سیالکوٹ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  اسد عمر نے کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگر استعفیٰ نہیں دیتے تو وزیر اعظم کو کوئی فیصلہ کر نا ہوگا،اسحاق ڈار نے وقتی کارکردگی دکھانے کے لئے بے تحاشہ قرضے لئے، ملک معاشی صورتحال سے دو چار ہے، ملک کا وزیر خزانہ عدالتوں میں کیس بھگتا رہا ہے ،اسحاق ڈار قوم کے ساتھ ظلم نہ کریں بلکہ مستعفی ہوجائیں تو ہی ان کیلئے بہتر ہے،نواز شریف سمیت نیب ریفرنسز میں شامل تمام ملزموں کے نیب ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ ماہ سے عدلیہ نے کچھ فیصلے کئے ہیں جو کچھ لوگوں کو نا پسند ہیں،ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، آزاد عدلیہ کے فیصلوں سے ملک کی گاڑی کا پہیہ درست سمت چلنا شروع ہو گیا ہے،آزاد عدلیہ مردہ ادارے   نیب کو پاؤں پر کھڑاکرنے کی کوشش کررہی ہے۔ 

مزید :

سیالکوٹ -