عاشورہ محرم،اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ،وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی:وزیر اعلی پنجاب

عاشورہ محرم،اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ،وال چاکنگ ...
عاشورہ محرم،اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ،وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی:وزیر اعلی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عاشورہ محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پرعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے امام بارگاہوں، مساجد، مزارو ں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے عاشورہ محرم الحرام پرامن عامہ کیلئے  فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام میں صوبہ بھر میں پرامن فضا ء کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اعلی پولیس و انتظامی افسران کے ساتھ بلدیاتی اداروں کے نمائندے بھی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے ، جنریٹرز ، لائٹس ،و اک تھرو گیٹس اور سکینرز سو فیصد چالو حالت میں ہونے چاہئیں اورضابطہ اخلاق کی پابندی پرسوفیصد عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:حیرانگی ہے کہ ابھی تک نوازشریف کو اپنی نااہلی کا علم نہیں،اب خواجہ آصف کے نا اہل ہونے کی باری ہے،اسحق ڈار فوری مستعفیٰ ہوں : اسد عمر

وزیر اعلی پنجاب  نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں کیلئے روٹ اور وقت کی پابندی کویقینی بنایا جائے اورقابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے،اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اوروال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ فرائض انجام دینے والی پولیس فورس اور دیگر محکموں کے عملے کیلئے کھانے پینے کا بہترین انتظام کیا جائے،منتخب نمائندے ،بلدیاتی اداروں کے عہدیداران اور متعلقہ افسران محنت سے فرائض سرانجام دیں، عاشورہ محرم الحرام اور یوم عاشور پر امن عامہ کی فضا کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں سب کو متحرک اور فعال کردار اد ا کرنا ہوگا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے عاشورہ محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ،منشا ء اللہ بٹ، ایوب گادھی، خواجہ عمران نذیر،جہانگیر خانزادہ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہراولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن کے بلدیاتی اداروں کے میئرز، چیئرمین ضلع کونسلز، کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید :

قومی -