امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کا استعفیٰ نامنظور ، سینیٹر سراج الحق نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کا استعفیٰ نامنظور ، سینیٹر سراج الحق ...
امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کا استعفیٰ نامنظور ، سینیٹر سراج الحق نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے این اے 120کے معاملے پر مستعفٰی ہونے والے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کا استعفٰی نامنظور کرتے ہوئے انہیں بطور امیر ضلع اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے اور 8اکتوبر کو جماعت اسلامی لاہور کا اجتماع ارکان طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کی مجلس شوری ٰ کا اجلاس منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارات ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، ، حافظ سلمان بٹ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، ملک شاہد اسلم و دیگر قائدین شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ کرپشن ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطرناک بیماری ہے ، اس بیماری سے نجات کیلئے قوم کو دیانت دار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کرپشن فری پاکستان تحریک جاری ہے ، ہم پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کا بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں،  ایک فرد یا خاندان کا احتساب کرنے سے کرپشن کا مسئلہ حل نہیں ہو گا،بلکہ ملک میں تمام کرپٹ لوگوں کو احتساب کے قانونی دائرے میں لانا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے بارے میں عوام میں شعور کی آگاہی کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، عوام جان جائیں کہ ملکی مسائل کا حل قوم کو اربوں روپے کا مقروض کرنے والی لیڈر شپ کے پاس نہیں ہے بلکہ ملک میں مسائل کے حل کیلئے ایک دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے جن کا دامن کرپشن سے پاک ہو ، ملک وقوم کا مستقبل نڈر اور دیانت دار قیادت ہے جوجماعت اسلامی پاکستان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کرپشن ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، غربت ، بیروزگاری کے خاتمے اور ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لیے عوام اپنا ووٹ اور سپورٹ جماعت اسلامی کے پلڑے میں ڈالیں گے ۔اجلاس میں ا میر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 90پیسے فی یونٹ کا اضافہ عوام دشمن پالیسی ہے ، بجلی کے نرخوں میں اس اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ پہلے سے ملک میں مہنگائی اور غربت میں پسی عوام سکھ کا سانس لے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو گا کہ بجلی سستی کرنے کی بجائے بلکہ پچھلے 3سال کے اضافی چارجز اگلے کئی سالوں تک عوام سے وصول کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن کے بعد مایوس نہیں ہیں ، جدوجہد پوری قوت سے جاری رکھیں گے قوم جلد مفاد پرستوں کو پہچان جائیں گی۔

مزید :

لاہور -