جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 1وکٹ کے نقصان پر 298رنز بنا لیے

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 1وکٹ کے نقصان پر 298رنز ...
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 1وکٹ کے نقصان پر 298رنز بنا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پوچیفسٹروم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 1وکٹ کے نقصان پر 298رنز بنا لیے، ڈین ایلگر 128جبکہ ہاشم آملہ 68رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پوچیفسٹروم کے سینوس پارک گراﺅنڈ میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے، پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 1وکٹ نے نقصان پر 298رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ڈین ایلگر اور ایڈن مرکرم نے پہلی وکٹ کی شراکت داری میں 196رنز جوڑے، ایڈن مرکرم 97رنز بنا کر صابر رحمان کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہو گئے اور بد قسمتی سے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے سے محروم رہے، دوسری جانب ڈین ایلگر نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نویں سنچری مکمل کی، ہاشم آملہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی، دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 1وکٹ کے نقصان پر 298رنز بنائے، ہاشم آملہ 68رنز جبکہ ڈین ایلگر 128رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے باﺅلرز دن بھر وکٹ کے حصول میں ناکام رہے، جنوبی افریقہ کی گرنے والی واحد وکٹ بھی کسی گیند باز کھاتے میں نہ آئی، مہدی حسن نے 36اوورز میں 101رنز دیئے لیکن وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوئے، بنگلہ دیش نے 7باﺅلرز کو آ زمایا لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

مزید :

کھیل -