مکی آرتھر پر الزامات ، عمر اکمل پر 3میچز کی پابندی اور10لاکھ روپے جرمانہ

مکی آرتھر پر الزامات ، عمر اکمل پر 3میچز کی پابندی اور10لاکھ روپے جرمانہ
مکی آرتھر پر الزامات ، عمر اکمل پر 3میچز کی پابندی اور10لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

ہائی کورٹ نے ترک ٹیچر اور اس کے خاندان کو پاکستان بدر کرنے سے روک دیا
تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالیاں دینے کے سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے کھلاڑی کو ان الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ عمر اکمل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر پر الزامات کا معاملہ غیر ارادی طور پر رونما ہوا اور وہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق سے واقف نہیں تھے۔پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنزہارون رشید کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کی سفارشات کی روشنی میں عمر اکمل کوکوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 میچز کی پابندی کےساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کرکٹر کودو ماہ تک غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این اوسی جاری نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -