عمران خان کے خلاف زیرالتواءتوہین عدالت کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف زیر التواءتوہین عدالت کی درخواست پر جلد کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ،اس سلسلے میں ایک متفرق درخواست کے ذریعے جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔
مقامی وکیل رانا علم الدین غازی نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ عمران خان نے عدالتی احکامات کے باوجود 2014 ءمیں لانگ مارچ کیا اور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف توہین دائر کی گئی، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق درخواست گزشتہ تین سال سے زیر سماعت ہے اور اس پر پیش رفت نہیں ہو رہی ہے، . درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے زیر سماعت درخواست پر جلد سماعت کی جائے۔