پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں داخلے کے لئے نشستوں میں کمی کردی گئی، ہمارا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے: انیب افضل

پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں داخلے کے لئے نشستوں میں کمی کردی گئی، ہمارا ...
پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں داخلے کے لئے نشستوں میں کمی کردی گئی، ہمارا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے: انیب افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی لا ءکالج میں داخلے کے لئے مختص نشستوں میں کمی کر دی گئی ہے، طلبہ و طالبات نے کالج انتظامیہ کے اس اقدام پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ہمارے مستقبل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

فرد جرم ہو گئی ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جبری استعفیٰ لیا جائے ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کرا دی
اسلامی جمعیت طلبہ لاءکالج کے ناظم انیب افضل نے طلبہ وطالبات سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لاءکالج قدیم تعلیمی ادارہ ہے اس کی سیٹوں میں کمی کرنا لاءکالج کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ، لاءکالج کی سیٹوں میں کمی کر کے پرائیویٹ کالجز کو نوازا جا رہا ہے جو ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔ اگر غریب طلبہ و طالبات کا استحصال بند نا کیا گیا تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے ۔ لاءکالج کی سیٹوں کی تعداد 700سے کم کر کے 370کر دی گئی ہے جبکہ اس سے ملحقہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے لاکھوں میں فیسیں وصول کر رہے ان کی تعداد پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے برابر ہے جو کہ پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کی اہمیت اور وقار کو ٹھیس پہنچا نے کے مترادف ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاءکالج کے پروفیسر وں کے اپنے ذاتی پرائیویٹ لاءکالجز ہیں جو لاکھوں میں فیسیں وصول کر رہے جب تک انتظامیہ میں ایسے افراد موجود رہیں گے لاءکالج کے تقدس کو ٹھیس پہنچتی رہے گی۔
پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے مطالبہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کی سیٹوں کو بحال کیا جائے اگر کمی کرنی ہے تو پرائیویٹ لاءکالجز کی سیٹوں میں کی جائے اور پرائیویٹ لاءکالجز کی فیسوں پر کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھپرائیویٹ اداروں کی فیسوں کے لیے ضابطہ طے کیا جائے ۔طلبہ و طالبات کا مزید کہنا تھا کہ اگر سیٹوں کو بحال نہیں کیا گیا تو ہم لاءکالج میں تحریک بھی چلائیں گے اورعدالت کے دروازے پر بھی جائیں گے۔

مزید :

لاہور -