وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات دو طرفہ ...
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:فرد جرم ہو گئی ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جبری استعفیٰ لیا جائے ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کرا دی

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ، اس دوران دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دیرینہ ہیں اور ان تعلقات کو مستقبل قریب میں مزید فروغ دیا جائے گا جبکہ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک سعودی عرب تعلقات خصوصاً تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -