قاتل کھیل بلیو وہیل کا شکار دو طالبات کی پنڈ دادنخان میں نشاندہی
پنڈدادنخان (ڈیلی پاکستان آن لائن)قاتل کھیل بلیو وہیل نے پاکستان میں بھی اپنے رنگ دکھانا شروع کر دئیے ہیں ،ایک جانب میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کو اس قاتل کھیل کے حوالے آگاہی دی جا رہی ہے مگر دوسری جانب اس کھیل میں کئی افراد کی دلچسپی کی خبریں بھی تواتر سے آرہی ہیں، پاکستان میں اس خونی کھیل کا شکار ہونے والی دو طالبات بھی سامنے آگئی ہیں ، جنہوں نے اپنے بازوں پر تیز دھار آلے سے زخم لگائے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں داخلے کے لئے نشستوں میں کم کردی گئی، ہمارا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے: انیب افضل
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج پنڈ دادنخان کی دو طالبات قاتل کھیل بلیو وہیل کھیلتے ہوئے پکڑے گئی ہیں، دونوں طالبات میں سے ایک اس کھیل کے18ویں جبکہ دوسری 22ویں سٹیج پر تھی۔ پکڑی جانے والی طالبات نے بلیو وہیل کے تمام چیلنجز کو پوری کیا جبکہ انہوں نے تیز دھارآلے کی مدد سے اپنے بازوں پر زخم بھی لگائے ہوئے ہیں۔ بلیو وہیل گیم کھیلنے والی طالبات کی شناخت وردہ اور مناہل کے نام سے ہوئی ہے۔ وردہ سیکنڈ ایئر جبکہ مناہل فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے۔
کالج کی پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے دونوں طالبات کے والدین کو کالج طلب کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور دونوں طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبات کو کالج سے نکالنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کی وجہ سے دیگر طالبات بھی اس خونی کھیل کا شکار نہ ہوجائیں۔