اپوزیشن ہوش کے ناخن لے ،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو پھر حکومت پر تنقید کی پالیسی کو ختم کرنا ہوگا:کرنل (ر) مبشر جاوید

اپوزیشن ہوش کے ناخن لے ،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو پھر حکومت ...
اپوزیشن ہوش کے ناخن لے ،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو پھر حکومت پر تنقید کی پالیسی کو ختم کرنا ہوگا:کرنل (ر) مبشر جاوید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما جمہوریت کی قدر کریں، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو پھر حکومت پر تنقید کی پالیسی کو ختم کرنا ہوگا، ملک میں 32سال تک آمروں کی حکومت رہی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم جمہوریت کو پنپنے کا موقع دیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تین عشروں بعدعظیم قربانیوں پر پشیمانی افسوس ناک ،ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ ٹولے سے نجات کے لیے نیب کا کردار انتہائی اہم ہے:سینیٹر سراج الحق

تفصیلات کے مطابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ ہم اب میدان میں نکل کر گولی کھائیں گے لیکن جمہوریت کو بچائیں گے، ڈکٹیٹر کی حمایت کرنے والوں نے پہلے دھرنے دئیے اور اب پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے معیشت کو بحال کیا لیکن اپوزیشن نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے قوم کا ایک سال ضائع کر دیا ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے۔

مزید :

لاہور -