مجھے ہر بار ہی پہلی نظر میں پیار ہوجاتا ہے: سلمان خان

مجھے ہر بار ہی پہلی نظر میں پیار ہوجاتا ہے: سلمان خان
مجھے ہر بار ہی پہلی نظر میں پیار ہوجاتا ہے: سلمان خان

  

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں ہر بار ہی پہلی نظر میں پیار ہوجا تا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے پہلی نظر میں پیار کے تصور پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ پہلی نظر کے پیار پر یقین رکھتے ہیں لہذا ان کے ساتھ ہر بار ہی ایسا ہوتا ہے اور یہ کہ وہ پھر بھی شادی کے لئے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم میں ایک بڑے سٹار کو کاسٹ کرنا فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہے یہ شائقین پر منحصر ہے کہ انہیں کیا پسند ہے کیا نہیں اور یہ بھی بہت اچھی بات ہے کہ فلم انڈسٹری میں مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے جس کے لئے اچھا کام ضروری ہے۔ سلمان خان کی پروڈکشن فلم لویاتری 5 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح