افغان حکومت طالبان کے سا تھ امن مذاکرات کے لئے پر عزم ہے: چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ

افغان حکومت طالبان کے سا تھ امن مذاکرات کے لئے پر عزم ہے: چیف ایگزیکٹو ...
افغان حکومت طالبان کے سا تھ امن مذاکرات کے لئے پر عزم ہے: چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ

  

نیویارک(آئی این پی)افغانستان کے چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے پر عزم ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت ہر ممکنہ کوشش کرے گی،بعض ممالک دہشتگرد گروہوں کو اپنے مفادات کیلیے استعمال کر رہے ہیں لیکن دنیا کو چاہیئے کہ وہ ان کے خلاف صف آرا ہو جائے۔ عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلیے پر عزم ہے اور اگر انہوں نے ہمارا یہ مطالبہ قبول کرلیا تو حکومت انہیں افغان شہریوں کے مساوی درجہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت قحط سالی،ہجرت اور دہشتگردی کا شکار ہے جن کے خاتمے کیلیے ہمیں دوست ممالک کی مدد چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی