پاکستان فوری ترقی کی بھرپور صلاحیت کا حامل اہم ملک ہے : اعلٰی امریکی عہد یدار

پاکستان فوری ترقی کی بھرپور صلاحیت کا حامل اہم ملک ہے : اعلٰی امریکی عہد یدار

اسلام آباد(یواین پی)امریکی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان فوری ترقی کا بھرپور پوٹینشل رکھنے والا ایک اہم ملک اور پھیلتی مارکیٹ ہے،امریکہ نے ہمیشہ مشکلات میں پاکستان کا ساتھ دیا اور اس کا استحکام اس خطے کیلئے بہت اہم ہے۔جمعرات کے روز امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ایشیا ڈینی فیرل، ایکٹنگ ڈائریکٹر برائے سرمایہ کاری ہیلن ہوانگ اور دیگر حکام نے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر غضنفر بلور کی قیادت میں امریکہ کا دورہ کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم کرنے کا اہم ذریعہ ہے اور وہ امریکہ میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستانی کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔امریکی حکام نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کیلئے بڑی برآمدی منڈی اور براہ راست سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے جبکہ بہت سی امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کی راہ میں بعض رکاوٹیں حائل ہیں جنھیں دور کرنے پر غور کیا جائے۔ دونوں ممالک کے مابین اشیاء کی تجارت میں 2013ء سے اب تک 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی دوران امریکی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔امریکی حکام نے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے مختلف امریکی چیمبرز سے مفاہمت کی یادداشتوں کو خوش آئند قرار دیا اور انھیں امریکہ میں جون 2019ء میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو قبول کر لی گئی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صنعتی بستیاں قائم کر کے عسکریت پر قابو پایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے اور ہم ترقی کا سفر امریکہ سے مل کر طے کرنا چاہتے ہیں۔دونوں ممالک کی کاروباری برادری پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل نے کہا کہ پاکستان کا اچھا وقت آ چکا ہے اور اس موقع پر امریکہ ہمارا ساتھ نہ چھوڑے بلکہ میگا پراجیکٹس اور صنعتی ترقی کے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرے۔ ملاقات میں امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ منسٹر علی طاہر، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور کریم عزیز ملک اور شفیق انجم، مہمند چیمبر کے صدر فیصد خان، چارسدہ چیمبر کے صدر سکندر خان، سوات چیمبر کے اول نائب صدر اکبر خان، ارسلان کھوکھر اور امریکہ میں پاکستان کے کمرشل کونسلر عرفان اور

مزید : کامرس