او جی ڈی سی ایل آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

او جی ڈی سی ایل آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

لاہور(پ ر)او جی ڈی سی ایل آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری او جی ڈی سی ایل ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ایم ڈی او جی ڈی سی ایل زاہد میر نے ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی زاہد میر نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جس کی وجہ سے کمپنی کے افسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پورے خلوص دل اور جذبے سے کام کر کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کریں۔

تا کہ توانائی کے بحران کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

آفیسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمود الحسن گورمانی اور جنرل سیکرٹری عاطف ملک نے ان پر اعتماد کرنے پر افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمپنی کی ترقی کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رخنہ اندازی نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ افسران کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے ۔

مزید : کامرس