سعدیہ خان کی ڈرامہ سیریل’’مریم پریرا‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

سعدیہ خان کی ڈرامہ سیریل’’مریم پریرا‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
سعدیہ خان کی ڈرامہ سیریل’’مریم پریرا‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کی نئی ڈرامہ سیریل’’مریم پریرا‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے جلد آن ایئر کیا جائے گا۔ڈرامے کی پرموشن سوشل میڈیا پر شروع کردی گئی ہے،سعدیہ خان نے ڈرامے کے کچھ ٹیزر شیئر کئے ہیں جو بہت پسند کئے جارہے ہیں۔ اس سیریل کو اداکاراحسن خان اور معراج الدین پروڈیوس کررہے ہیں جس میں سعدیہ خان عیسائی ٹیچرکا ٹائٹل رول کررہی ہیں جن کے ساتھ احسن خان،عماد عرفافی اور سیمی راحیل سمیت بہت سے فنکار کاسٹ میں شامل ہیں۔ احسن خان کا کہنا ہے کہ’مریم پریرا‘منفرد پراجیکٹ ہے۔اس سیریل کے ڈائریکٹر اقبال حسین ہیں۔

مزید : کلچر