ٹیکس گوشوارے اور سرکاری واجبات کی وصولیوں کے لئے کمرشل بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے، سٹیٹ بینک

ٹیکس گوشوارے اور سرکاری واجبات کی وصولیوں کے لئے کمرشل بینک ہفتہ اور اتوار ...

اسلام آباد( آن لائن )ٹیکس گوشوارے اور سرکاری واجبات کی وصولیوں کے لئے تمام متعلقہ کمرشل بینک کل ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان اور سٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن سمیت متعلقہ بینکوں اور مجاز شاخیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے اور واجبات آسانی کے ساتھ جمع کرا سکیں۔

مزید : کامرس