راولپنڈی چیمبر کا سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ

راولپنڈی چیمبر کا سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اکتیس اکتوبر تک تو سیع کرے مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کی ایک بڑی تعداد آن لان گوشوارے جمع کرا رہی ہے آخری ہفتے میں رش کی وجہ سے ایف بی آر کا آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہو جاتا ہے عید الضحی اور یوم عاشور کی چھٹیوں کے باعث بھی گوشواروں کی ایسسمنٹ کا وقت نہیں مل سکا تاریخ میں توسیع سے جہاں تاجروں کو آسانی ہو گی وہاں ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ بڑھانے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو اپنے سسٹم کی استعداد کار بڑھانے ہو گی۔
تاریخ میں توسیع سے تاجر برادری اور ایف بی آر کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا گروپ لیڈر اور سابق صدر سہیل الطاف نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں امید ہے ایف بی آر تاجر برادری کی اس اپیل کو سنے گا اور تیس ستمبر کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر ے گا

مزید :

کامرس -