پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے جنت ہے‘ امتیاز چوہدری

پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے جنت ہے‘ امتیاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر شمیم میموریل ٹرسٹ اور میزاب گروپ کے مشترکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے جنت ہے۔شاہد انور نے کہا کہ اس ضمن میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی حکومت کی معاونت کرنی چاہئے۔شیخ علی رضا سیکرٹری جنرل شمیم میموریل ٹرسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے سرکاری سرپرستی میں سیاحتی مقامات پر سستی ٹرانسپور ٹ اور رعائتی ہوٹل اور موٹل وغیرہ قائم کئے جائیں ۔اور سیاحت کاشوق رکھنے والے طالبعلموں اور صحافیوں کیلئے خصوصی رعائتی پیکج متعارف کروائے جائیں۔

مزید :

کامرس -