شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا آغاز

شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا آغاز

لاہور(پ ر) اکتوبر کا مہینہ دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جایا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے سا لانہ بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا آغازدواکتوبر سے کیا جائے گا۔ آگاہی کے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ خواتین تک پہنچانے کے لیے معروف اداکارہ ماہرہ خان ، مایا علی اور صنم سعید اس مہم کی گڈ وِل ایمبیسیڈر ہوں گی۔ اس مہم کے دوران ملک کے تما م بڑے شہروں بشمول لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور، گجرات، جہلم، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان ، بہاولپوراور حیدر آباد کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور سرکاری و نجی کارپوریٹ اداروں کی خواتین کیلئے ہسپتال کے سینئراونکالوجسٹس کی زیر نگرانی خصوصی سیشنز کا انعقاد کیاجائے گا اور بریسٹ کینسرکی وجوہات، علامات، اس سے بچاؤ کے طریقوں ، اس کی تشخیص اور علاج کے بارے آگہی فراہم کی جائے گی۔

اس دوران شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کاموبائل میموگرافی یونٹ کالجز اور یونیورسٹیز کا دورہ کر کے خواتین کو مفت میمو گرافی سکریننگ کی سہولت بھی فراہم کرے گا ۔

مزید : کامرس