تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر ہراسا ں کرنے کا الزام عائد کردیا

تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر ہراسا ں کرنے کا الزام عائد کردیا
تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر ہراسا ں کرنے کا الزام عائد کردیا

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری دتا نے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے اْنہیں کئی بار جنسی طور پرہراساں کرنے کی کوشش کی۔تنوشری نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نیفلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی روز سے نازیبا حرکتیں شروع کردی تھیں جب کہ اْن کی حرکتوں سے متعلق فلمساز اور ہدایت کار کو بھی مطلع کیا کہ میں اْن کی نازیبا حرکات سے بہت تنگ آچکی ہوں ۔

اور انہیں دور رہنے کا کہیں کیوں کہ اْن کا فلم کے سیٹ پر کام ہی نہیں ہے پھر وہ کیوں مجھے زبردستی پکڑ کر ڈانس کروا رہے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ فلم ساز اورہدایت کار کچھ کرتے نانا پاٹیکر نے اْن کے سامنے ایک ڈیمانڈ رکھ دی کہ مجھے گانے میں اس لڑکی کے ساتھ جذباتی سین کرنا ہے حالانکہ ایسے سین کی گانے میں ضرورت نہیں تھی۔تنوشری کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہراسانی سے متعلق بات کرنے سے ڈرتا ہے جب کہ سب کو اس بارے میں علم ہونا چاہئے کیوں کہ ایسے لوگ جب کبھی کسی نئی اداکارہ کو دیکھ لیتے ہیں تو پھر اخلاقیات کے دائرے کو بھول جاتے ہیں۔

مزید : کلچر