قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں بدترین شکست شوبز شخصیات کا شدید احتجاج

قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں بدترین شکست شوبز شخصیات کا شدید احتجاج

لاہور(فلم رپورٹر) شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا قومی ٹیم کی ایشیاء کر کٹ کپ میں بدترین شکست پر شدید احتجاج سرفراز کو فوری کپتانی سے بر طرف کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ نااہل کھلاڑی کر کٹ اور قوم پر بوجھ بن چکے ہیں ان سے نجات حاصل کر نا ہوگی۔میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،سدرہ نور،نادیہ علی،ندا چوہدری ،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،طالب حسین،ظفر اقبال نیویارکر ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،قیصر ثنا ء اللہ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو،چوہدری ارشد،ملک طارق،عدنان طالب،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،خالد معین بٹ ،آغا عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،آغا حیدر،روز بٹ ،عائشہ جاوید،احسن خان ،سید جہانزیب علی ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،محمد سلیم بزمی،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور دیگرنے قومی کر کٹ ٹیم کی ایشیاء کپ میں بدتر ین شکست پر کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں اور مر اعات لینے کھلاڑیوں میں شر م نام کی کوئی چیز نہیں ناقص کار کردگی کا مظاہر ہ کر نے والے کھلاڑ یوں کو کل نہیں آج ہی فارغ کر کے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ چےئر مین پی سی بی سمیت دیگر عہدوں پر سفارش کی بجائے میرٹ پر تقر ریاں کی جائے اور سیاسی مداخلت سے بھی کر کٹ بورڈ کو مکمل طور پر پاک ہونا چاہیے ورنہ قومی ٹیم کی ایسی بدترین شکست پاکستانی کر کٹ شائقین کو دیکھنے کو ملتی رہیگی میرٹ پر آنیوالے کھلاڑی ہی ٹیم کی مضبوطی اور کامیابی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

مزید : کلچر