کارفرسٹ ملک بھر میں جلداپنے آپریشنز کو وسعت دے گا
لاہور(پ ر)کارفرسٹ (OLX گروپ کمپنی) پاکستان میں استعمال شدہ کاروں کے آن لائن نیلام اور خرید و فروخت کے کا پلیٹ فارم ہے۔ کارفرسٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی پورے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دے گا اور اس کے لیے نئے پرچیز زسینٹرز قائم قائم کرے گا۔ کارفرسٹ ، حال ہی میں، شمالی ناظم آبادکراچی،راوی روڈلاہور اور اسٹیڈیم روڈ راولپنڈی میں اپنے پرچیز سینٹرز اور ویئر ہاؤسزقائم کر چکاہے اورآئندہ تین مہینوں کے دوران، ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کی غرض سے بارہ نئے مقامات پر پرچیز سینٹرز اور ویئر ہاؤسزقائم کرے گا۔ یہ پرچیز سینٹرز اور ویئر ہاؤسز موجودہ 16 پرچیز سینٹرزکے علاوہ ہوں گے جو پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔
اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے، CarFirstکے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، راجا مراد خان نے کہا،’’ہم شمالی ناظم آباد کراچی، راوی روڈ لاہور اور اسٹیڈیم روڈ راولپنڈی میں اپنے کسٹمرز کے لیے دروازے کھولنے پر پر جوش ہیں۔اپنے کسٹمرز اور پارٹنرز کی عمومی طلب کے جواب میں ہم اپنے نیٹ ورک کو پاکستان میں بارہ نئے مقامات پر وسعت دے رہے ہیں۔ہم نے حال ہی میں ، عوام کے لیے اپنی تازہ ترین جدت ’یوزڈ کارز لائیو آکشن (Used Cars Live Auction) ‘
متعارف کرائی ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہے کہ اس سے کاروں کی خریدوفروخت کے عمل کی قدر اور جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘
CarFirst استعمال شدہ کاروں کے آن لائن نیلام اور خرید وفروخت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے جس کا ملک بھر میں پرچیز سینٹرز اور ویئر ہاؤسزکا
نیٹ ورک موجود ہے۔ CarFirst سنہ 2016 ء میں قائم ہو اتھا اور FSG کی جانب سے پاکستان میں سیریز ‘ A’ انویسٹمنٹ اور OLX گروپ میں سیریز ‘B’ کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔CarFirst (OLX گروپ کمپنی) کا مقصد کاروں سے متعلق تمام معاملات مثلاً ایویلیوایشن، سرٹیفکیشن، فنانسنگ، انشورنس، لائیو آکشنز وغیر ہ کے بارے میں جامع سولوشنز پیش کر کے پاکستان میں کاروں کی خرید و فروخت میں انقلاب برپا کرنا ہے۔ CarFirsکا مقصد کاروں کی خرید وفروخت کے طریقہ کار کے ہر سنگ میل پر شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لا کر کسٹمر کے سفر کی قدر میں اضافہ کرنا ہے۔