ماہ نورآج سے سٹیج ڈرامہ’’آؤ پیار کریں‘‘میں پرفارم کریں گی

ماہ نورآج سے سٹیج ڈرامہ’’آؤ پیار کریں‘‘میں پرفارم کریں گی
ماہ نورآج سے سٹیج ڈرامہ’’آؤ پیار کریں‘‘میں پرفارم کریں گی

  

لاہور( فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی ناموراداکارہ و ماڈل ماہ نور محرم الحرام کے بعد کل سے فنّی سرگرمیوں کا دوبارہ شروع کریں گی۔ماہ نورکیپری تھیٹر گوجرانوالہ میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ’’آؤ پیار کریں‘‘ میں پرفارم کریں گی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے بتایا کہ میں جب بھی گوجرانوالہ میں پرفارم کرتی ہوں مجھے زبردست پذیرائی ملتی ہے کیونکہ اس شہر میں میرے پرستاروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔میں اپنے نئے ڈرامے کے لئے ڈانس آئٹم کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ماہ نور نے مزید بتایا کہ اس ڈرامہ کے لئے میں نے ملک کے نامور ڈریس ڈیزائنر سے ملبوسات تیار کروائے ہیں۔مجھے اس وقت ٹی وی کے متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کی پیشکش ہے لیکن میں اس آفر کو قبول کروں گی جس میں میرا رول پاورفل ہونے کے ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنے تمام کام مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کئے ہیں۔

جلدبازی میں کئے گئے فیصلوں کا نقصان ہوتا ہے۔

احسن خان کا کہنا ہے کہ’مریم پریرا‘منفرد پراجیکٹ ہے۔اس سیریل کے ڈائریکٹراقبال حسین ہیں۔

مزید : کلچر