ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کی جانب سے کسٹمر سیکسیس ورکشاپس کا انعقاد

ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کی جانب سے کسٹمر سیکسیس ورکشاپس کا انعقاد

لاہور(پ ر)کسٹمر سروس میں اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنے عزم کے تحت ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کی جانب سے اگست اور ستمبر کے دوران لاہور ،کراچی اور فیصل آباد میں کسٹمر سیکسیس ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ۔ان ورکشاپس میں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ڈیزائن اینڈ ایپلیکیشن ،پروسیس ریلائیبلیٹی اور ڈیسکون کی کوالٹی،ہیلتھ ،سیفٹی و انوائرمنٹ پالیسی سے متعلق انٹر ایکٹیو سیشنز شامل تھے ،ان سیشنز میں ٹیکسٹائل صنعت کے لازمی قرار دیئے جانیوالے کیمیکل ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی پیداوار استعداد میں اضافے کے حوالے سے ڈیسکون کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی گئی ۔کسٹمر سیکسیس ورکشاپس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے سی ای او عمران قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمار؂ے صارفین کی کامیابی ہی ہماری اپنی ترقی میں اہم عنصر ہے ،ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں مارکیٹ لیڈر رہنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے صارفین کو اس کامیابی سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کریں۔

،یہ ورکشاپس ہمارے صارفین کو انکے مقاصد کے حصول کیلئے مدد فراہم کرنے کے حوالے سے ہمارے عزم کا عملی مظاہرہ ہے ،اس ایک روزہ ورکشاپس میں مختلف صنعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں زیادہ تر تعداد ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ افراد کی تھی ،تاہم فوڈ و کاسمیٹکس کی صنعتوں سے وابستہ افراد بھی ان ورکشاپس میں موجود تھے ،تمام شرکاء نے بھرپور طریقے سے ان ورکشاپس میں حصہ لیا اور ڈیسکون کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور پالیسیوں سے متعلق اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا ،ورکشاپس کے شرکاء نے ہائیڈرو جن پر آکسائیڈ کی پیداوار میں اضافے کے لئے توسیعی منصوبوں پر مثبت اظہار رائے کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے انکے اداروں کو حکمت عملی ، آپریشنل و مالی مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی ۔

مزید : کامرس