سمپلی صوفی اور سمپلی صوفی ایکسپریس کی آئی پیکس2018میں شرکت

سمپلی صوفی اور سمپلی صوفی ایکسپریس کی آئی پیکس2018میں شرکت

لاہور(پ ر)سمپلی صوفی اور سمپلی صوفی ایکسپریس لاہور ایکسپو سینٹر میں27تا29ستمبر تک منعقد ہونے والی تین روز ہ بین الاقوامی پولٹری نمائش آئی پیکس2018میں شرکت کررہی ہیں۔آئی پیکس پاکستان میں پولٹری کے حوالے سے سب سے بڑی اور معتبر نمائش مانی جاتی ہے ۔آئی پیکس نمائش کا بنیادی مقصد پولٹری کی صنعت کو مستند اور مفید پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں اس صنعت سے وابستہ 10ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی وفود اور اعلیٰ کاروباری شخصیات شریک ہیں،اس نمائش میں شرکت کرنے والوں کا تعلق پولٹری کی صنعت کے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ہے جس میں ریسرچر،پولٹری انٹرپرینیور،سرمایہ کار،صارفین اور طلباء شامل ہیں،آئی پیکس کے ذریعے نمائش کنندگان اور شرکاء بین الاقوامی سطح پر پولٹری کی صنعت سے متعلق پروفیشنل رہنمائی حاصل کرسکیں گے ۔اس موقع پر صوفی گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ حمزہ طارق صوفی کا کہنا تھا کہ آئی پیکس نمائش ہمیں مقامی اور عالمی صارفین کیلئے ہماری مصنوعات کی نمائش کا بھرپور موقع فراہم کرتی ہے ،یہ ہمارے لئے ہمارے تجربات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ پولٹری صنعت میں حالیہ ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے حوالے سے گفت و شنید کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گی

،ہم پاکستان میں پولٹری صنعت کی ترقی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ایکوئپمنٹ اور بین الاقوامی بیسٹ پریکٹسز کی نمائش پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں،ہماس شاندار ایونٹ کا حصہ بننے پر انتہائی خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اس صنعت کی ترقی و فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

فریش و فروزن چکن پراڈکٹس کے حوالے سے پولٹری انڈسٹری میں صوفی پہلے ہی اپنا نام بنا چکی ہے جہاں بین الاقوامی معیار کی حامل پریمیئم چکن پراڈکٹس صارفین کو سپلائی کی جارہی ہیں،سمپلی صوفی کی کڑی اور مسلسل نگرانی صرف اعلیٰ چکن پراڈکٹس کی فراہمی کو یقینی بناتی ہیں اور صافین کی صحت و حفاظت کے اسی عزم نے صوفی کو مختصر عرصے میں گھریلو برانڈ بنا دیا ہے ۔ہر سال کی طرح امسال بھی آئی پیکس نمائش میں اس صنعت سے وابستہ علاقائی اور بین الاقوامی مارکیٹ پلیئرز موجود ہونگے جوکہ پاکستان کی پولٹری صنعت کی مزید ترقی اور فروغ میں کردار ادا کرینگے ،سمپلی صوفی بڑے مقامی برانڈکی حیثیت سے پریمیئم کوالٹی چکن پراڈکٹس کنزیومر فرسٹ کے فلسفے کے ساتھ فراہم کرتی ہے اور اس بات کا عزم کرتی ہے کہ مقامی انڈسٹری میں تخلیقاتی سالوشنز متعارف کراکے بین الاقوامی معیار کی مصنوعات فراہم کرتی رہے گی۔

مزید : کامرس