گھروں کی تعمیر کیلئے فراہم کردہ قرضوں کی شرح 16.2فیصد تک بڑ ھ گئی

گھروں کی تعمیر کیلئے فراہم کردہ قرضوں کی شرح 16.2فیصد تک بڑ ھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن )مالی سال 2018 کے دوران گھروں کی تعمیر کیلئے فراہم کردہ قرضوں کی شرح 16.2 فیصد تک بڑھ گئی تاہم قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی کیونکہ تعمیراتی اخراجات میں اضافہ کے باعث قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گھروں کی تعمیر کیلئے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 88.18 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اس سے گذشتہ مالی سال کے اختتام پر صارفین کو 75.89 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں 10 ملین گھروں کی قلت ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 5 ملین گھروں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جس سے گھروں کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

#/s#

مزید :

کامرس -