لابی ازم اورسیاست سے دوررہ اپنا کام کرنا چاہتی ہوں،پنکی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل پنکی نے کہا ہے کہ میں لابی ازم اورسیاست سے دوررہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں۔پنکی نے کہا کہ میرے مخالفین آئے دن مجھے بدنام کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں ابھی میری شادی کی عمر نہیں فی الحال میری تمام ترتوجہ اپنے کیرئیرپرمرکوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں بتایاکہ کسی کومیری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے۔ میں تمام حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کروں گی اورکامیابی کی منزل تک پہنچ کرہی دم لوں گی۔ میں سٹیج کے ساتھ ساتھ فلم اورٹیلی ویژن پربھی کام کرنا چاہتی ہوں۔