بزنس مین پینل کی لاہور چیمبر اور گوجرانوالہ چیمبرکے تمام نو منتخب ای سی ممبران اور عہدیداران کو مبارکباد

بزنس مین پینل کی لاہور چیمبر اور گوجرانوالہ چیمبرکے تمام نو منتخب ای سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامر س رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بزنس مین پینل کے ترجمان احمد جواد نے گوجرانوالہ چیمبر اور لاہور چیمبرالیکشن 2018-19 کے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کوکامیابی سے ہمکنار ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اہل قیادت کو منتخب کیا ہے اور صحیح معنوں میں کاروباری طبقہ کی خدمت کرنے والے لوگ آگے آئیں ہیں ۔معاشی حالات کو سدھارنے میں بزنس کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے۔


چیمبرز کے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو چاہیے کہ کاروباری طبقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔گوجرنوالہ چیمبر میں برسر اقتدار گروپ کو شکست اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری طبقہ حقیقی معنوں میں کام کرنے والی قیادت کو دیکھنا چاہتا ہے جبکہ لاہور چیمبر مین پیاف پچھلے پندرہ سالوں سے اپنے اتحادی جماعت کے ساتھ ملکر اقتدار میں ہے ا اور بزنس کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ لاہورچیمبر میں قیادت کے تسلسل سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل آسان بن رہی ہے ۔احمد جوادنے کہا کہ صنعتکار و تاجر برادری نے گوجرانوالہ اور لاہور چیمبر کی نو منتخب قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح اس پر پورا اتریں گے اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ لاہور چیمبر بزنس کمیونٹی کا دوسرا گھر ہے اور اسکی قیادت پچھلے کئی سالوں سے ذمہ دار ہاتھوں میں ہے۔ احمد جواد نے مزیدکہا کہ بزنس مین پینل ملک کے تمام چیمبرز بالاخصوص قبائلی علاقہ جات کے چیمبرز م کو معاونت فراہم کرہی ہے اور انکو قومی دھارے میں لا رہی

مزید :

کامرس -