ندا چوہدری کل سے سٹیج ڈرامہ ’’رولے ندا دے‘‘میں پرفارم کریں گی

ندا چوہدری کل سے سٹیج ڈرامہ ’’رولے ندا دے‘‘میں پرفارم کریں گی
ندا چوہدری کل سے سٹیج ڈرامہ ’’رولے ندا دے‘‘میں پرفارم کریں گی

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وپرفارمرندا چوہدری کل سے محفل تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے ’’رولے ندا دے‘‘میں نئے ڈانس آئٹمز کے ساتھ پرفارم کریں گی۔ندا چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ‘ بعض اداکاراؤں نے بھارت میں جس طرح کا کام کیا ہماری ثقافت اسکی اجازت نہیں دیتی ۔ند اچوہدری نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس شعبے سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے ۔ کوئی شوبز کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی اور اسے کھری کھری سنانے سے بھی گریز نہیں کرتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنکار کے پاس بھی دل ہوتا ہے بلکہ ہم لوگ زیادہ حساس ہوتے ہیں۔

، لوگوں کی خوشیوں کیلئے بعض اوقات دکھ ہونے کے باوجود اپنے چہروں پرمسکراہٹ رکھتے ہیں۔

مزید : کلچر