فن لینڈ کے سفیر کا دورہ لاہورچیمبر‘باہمی تجارت بڑھانے پر زور

فن لینڈ کے سفیر کا دورہ لاہورچیمبر‘باہمی تجارت بڑھانے پر زور

لاہور(کامرس رپورٹر)فن لینڈ کے سفیر ہیری کامارینن نے پاکستان کے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے کردار ادا کریں، موجودہ تجارت دونوں ممالک کی پوٹینشل کی عکاس نہیں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، تہمینہ سعید چودھری، شاہد نظیر، عاقب آصف، ڈاکٹر شاہد رضا، حارث عتیق اور وقار احمد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ سفیر نے کہا کہ تجارت و معیشت کے شعبو ں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے تاجروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا توانائی، پانی اور ویسٹ ٹو انرجی کے شعبوں میں فن لینڈ کا تجربہ اور مہارت پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ فن لینڈ اور پاکستان کے درمیان بہترین دیرینہ تعلقات ہیں جن کی جھلک باہمی تجارت میں بھی نظر آنی چاہیے، نجی شعبہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے منصوبہ بندی کرے، اس سلسلے میں تاجروں کو مضبوط روابط قائم کرنا ہونگے۔

s

مزید : کامرس