ڈائریکٹر عاصم رضا کی پہلی فلم ’’باجی‘‘تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

ڈائریکٹر عاصم رضا کی پہلی فلم ’’باجی‘‘تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن
ڈائریکٹر عاصم رضا کی پہلی فلم ’’باجی‘‘تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر عاصم رضا کی پہلی فلم ’’باجی‘‘تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جس کی تمام تفصیلات کافی عرصے سے پوشدیدہ رکھی جارہی تھیں لیکن اب پہلی بارانہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ثاقب ملک نے بتایا کہ فلم کی کہانی عرفان احمد عرفی نے ان کی معاونت سے تحریر کی جس کا میوزک طہٰ ملک،زیب بنگش،جمال رحمن اور طافو تیار کررہے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں عثمان خالد بٹ،میرا،محسن عباس حیدر،نیئراعجاز،نشوبیگم ،علی کاظمی اور آمنہ الیاس شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فلم ماضی کی سپرہٹ پاکستانی فلم ’’باجی‘‘سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے جس میں کچھ نئی چیزیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

مزید : کلچر