ڈاکٹر اجمل نے سٹیج ڈرامے میں ہما علی اورآفرین پری کو دوبارہ اکٹھاکر لیا

لاہور (فلم رپورٹر) ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے اپنے نئے سٹیج ڈرامے ’’پیار دو ادھار دو ‘‘ میں اداکارہ ہما علی اورآفرین پری کو دوبارہ اکٹھے کر لیا ۔ ڈاکٹر اجمل ملک کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’پیار دو ادھار دو ‘‘ 29ستمبر سے شالیمار تھیٹر میں جاری ہے جس میں انہوں نے اداکارہ آفرین پری ،ہما علی اور نگار چوہدری کو ایک سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ اکٹھے کرلیا ہے ۔ دونوں پرفارمرز ڈرامے میں اپنی شاندار پرفارمنس سے خوب داد وصول کررہی ہیں ۔اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ دونوں اداکارائیں بہترین صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کی آپس میں بھی بھرپور انڈر سٹینڈنگ ہے۔
اور اسی وجہ سے ان کو کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ڈرامے کو بہترین انداز میں پیش کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سرفراز وکی ،حامد رنگیلا ،گڈو کمال ،ساجد پیارا شامل ہیں۔