بالی وڈ ہیرو رنبیرکپور 36 سال کے ہو گئے

بالی وڈ ہیرو رنبیرکپور 36 سال کے ہو گئے

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اداکار رنبیر کپور آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ء کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم سانوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا،اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونی والی فلم ’راک اسٹار ‘اور دو ہزار بارہ میں فلم ’برفی‘ نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اس کے بعد رواں سال ہونے والی فلم ’’سنجو‘‘ نے ان کی شہرت کو دوام بخشا ہے ۔

مزید : کلچر