مارنوس لبوشانے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

مارنوس لبوشانے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار
مارنوس لبوشانے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

  

دبئی(یوین پی)آسٹریلین نوجوان بیٹسمین مارنوس لبوشانے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے کیلئے پرامید اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق اپنا کردار نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ شفیلڈ شیلڈ کے گزشتہ سیزن میں دوسرے بہترین اسکورر کو پہلی مرتبہ آسٹریلین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ آئندہ ماہ یو اے ای میں پاکستان کیخلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈیبیو کیلئے پرامید ہیں۔کوئنز لینڈ کے چوبیس سالہ آل راؤنڈر کے مطابق انہیں مڈل آرڈر میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے حالانکہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اننگز کا آغاز بھی کیا ہے اور وہ کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کر سکتے ہیں لیکن چونکہ وہ کوئنزلینڈ کی جانب سے گزشتہ برسوں کے دوران نمبر تین اور چار پر بیٹنگ کرتے رہے ہیں لہٰذا وہ ان پوزیشنوں پر آسانی کے ساتھ فٹ ہو سکتے ہیں۔ کینگرو ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے ساتھ گزشتہ روز نیٹ سیشن میں سخت محنت کرنے والے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کھیل کی بہتری اور سیکھنے کے عمل سے پیار ہے اور وہ کچھ اہم چیزوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ٹیم کیلئے موثر ثابت ہو سکیں۔ مارنوس لبوشانے بیٹنگ کے ساتھ لیگ اسپن بالنگ بھی کر سکتے ہیں اور ان کی یہ اضافی اہلیت انہیں کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر کی نگاہ میں کارا?مد بناتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بالنگ میں بہتری کی جانب بھی متوجہ ہیں اور اسپن بالنگ کنسلٹنٹ سری دھارن سری رام کے ساتھ مل کر اپنی اہلیت میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی