ٹی10کرکٹ لیگ:23نومبر سے شارجہ میں شروع ہوگی

ٹی10کرکٹ لیگ:23نومبر سے شارجہ میں شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)شاہد آفریدی، کرس گیل، راشد خان اور آندرے رسل رواں برس شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ 23 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی، کریلا کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بدھ کو ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آٹھ فرنچائزز نے کئی سابق اور موجودہ سٹارز کا چناؤ کیا، دفاعی چیمپئن کریلا کنگز نے کرس گیل، عمران نذیر، سہیل تنویر، ایوان مورگن اور جنید خان پختونز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، کولن منرو، سہیل خان مراٹھا عریبینز نے راشد خان، کامران اکمل، ایلکس ہیلز، ڈیوائن براوو، لاستھ مالنگا بنگال ٹائیگرز نے سنیل نارائن، جیسن روئے، آصف علی، مجیب الرحمان، مورنے مورکل، عامریامین، محمد نبی، راجپوتس نے برینڈن میک کولم، کرس لین، ریلی روسو، محمد شہزاد، محمد حفیظ، راحت علی اور شان مسعود، ناردرن واریرز نے ڈیرنی سیمی، وہاب ریاض،، آندرے رسل، ڈیوائن سمتھ پنجابی لیجنڈز نے شعیب ملک، لیوک رونکی، محمد سمیع، عمر اکمل، انور علی اور حسن خان، کراچینز نے شین واٹسن، اینٹن ڈیوچ، محمد نواز، ڈیوڈ میلان، فواد احمد اور محمد عرفان کا چناؤ کیا۔وسیم اکرم مراٹھا، ڈینئل ویٹوری کریلا، ڈین جونز پختونز، سٹیفن فلیمنگ بنگال ٹائیگرز، ہرشل گبز راجپوتس، روبن سنگھ ناردرن واریرز، مشتاق احمد پنجابی لیجنڈز اور ٹام موڈی کراچینز کی کوچنگ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی