ایشیا کپ، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گی

ایشیا کپ، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گی

دبئی (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں بھارت اور بنگلہ دیش نے شاندار کھیل کی بدولت فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے، بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ بنگلہ دیش نے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، بھارتی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم بنگلہ دیش نے جسطرح کم بیک کیا ہے اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی