آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔17 رکنی اسکواڈ کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔سرفراز احمد پر دباؤ، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے محمد رضوان دبئی طلب۔فاسٹ بولر وہاب ریاض اور میرحمزہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسرشاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی