بیٹی کی پیدائش پر بھی بیٹے جیسی خوشی ہونی چاہئے: ثانیہ مرزا

بیٹی کی پیدائش پر بھی بیٹے جیسی خوشی ہونی چاہئے: ثانیہ مرزا
بیٹی کی پیدائش پر بھی بیٹے جیسی خوشی ہونی چاہئے: ثانیہ مرزا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بیٹی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منانی چاہئے جیسے کہ بیٹے کے پیدائش پر منائی جاتی ہے۔ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے صنفی مساوات پر بات کرتے ہوئے کہا صنفی مساوات کسی ایک ملک، ریاست یا نسل کامسئلہ نہیں بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ سرینا ولیمز جیسی نامور کھلاڑی بھی آج مردوں کے مساوی معاوضے کے لیے لڑ رہی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں صنفی مساوات نہیں ہے۔ثانیہ کا کہنا تھا کہ مجھے ان لوگوں کو دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی جو لڑکی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منائیں گے جیسے کہ لڑکے کی پیدائش پر اور اسی طرح ہم ایک ایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جس میں سب برابر ہوں۔ثانیہ نے مزید کہا کہ صنفی مساوات کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ خواتین بھی وہی کام کرنے لگ جائیں جو مرد کرتے ہیں، یہ کوئی مقابلہ نہیں بلکہ صنفی مساوات کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دونوں کو زندگی میں یکساں عزت اور مواقع ملیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر اکتوبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی