بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انوشکا کو اپنی طاقت قرار دیدیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انوشکا کو اپنی طاقت قرار دیدیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انوشکا کو اپنی طاقت قرار دیدیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں سچے پیار کی طاقت سے روشناس کرایا۔ویرات کوہلی نے بھارتی حکومت کی جانب سے کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ ’کھیل رتنا‘ ملنے کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا یہ وہ شخص نے جس نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔بھارتی ٹیم کے کپتان نے مزید لکھا کہ اس شخصیت نے مجھے تمام تر برائیوں کے خلاف زندگی میں مثبت چیزوں کی جانب رہنمائی فراہم کی۔ویرات کوہلی نے مزید لکھا کہ اسی خاتون نے مجھے اندر سے بدل ڈالا اور مجھے سچے پیار کی طاقت سے آگاہ کیا، میری طاقت، میری زندگی۔دوسری جانب انوشکا شرما نے ایک شو کے دوران اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ میری دنیا کے بہترین شخص کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی