نیشنل سائیکلسٹ کاشف بشیر کی حکومت سے مالی امداد کی اپیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کاشف بشیر پانچ اگست کو ڈیم فنڈ ریزنگ سائیکل ریس میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے وہ شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ٹانگ میں فریکچر کے باعث کاشف بشیر گزشتہ 45 دن سے بستر علالت پر ہیں۔ بس کی ٹکر کے باعث ان کی ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کی سائیکل بھی تباہ ہوگئی۔